آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور وائی آر ایس کانگریس کے اراکین نے وقفۂ سوال کے دوران زبردست ہنگامہ اور نعرے بازی کی۔
لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے جیسے ہی کاررروائی شروع کی، ٹی ڈی پی
اور وائی ایس آر کانگریس کے اراکین ایوان کے بیچوں بیچ آکر آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے۔
وقفۂ سوال کے دوران دونوں پارٹیوں کے اراکین لگاتار نعرے بازی کرتے رہے لیکن اس دوران اسپیکر نے ایوان کی کارروائی جاری رکھی